تلنگانہ میں 226 ریلوے پولیس جائیدادیں مخلوعہ

   


حیدرآباد :۔ ریاست تلنگانہ میں ریلوے پولیس کی منظورہ جملہ تعداد 638 کے منجملہ 226 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ وزیر ریلویز پیوش گوئیل نے یہ بات بتائی ۔ لوک سبھا میں چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ جی رنجیت ریڈی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تلنگانہ میں ریلوے پولیس کے مختلف رینکس کے 226 پوسٹس محلوعہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس ( جی آر پی ) متعلقہ ریاستی حکومت ایک ونگ ہوتی ہے اور جی آر پی جائیدادوں پر بھرتی کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہوتی ہے ۔ رنجیت ریڈی نے گذشتہ تین سال میں جاری کیے گئے رکروٹمنٹ اشتہارات کی تفصیلات ، جائیدادوں اور تاحال پر کی گئی جائیدادوں پر سوال کیا تھا ۔ وزیر نے کہا کہ ان جائیدادوں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈسٹرکٹس اور تلنگانہ پولیس کے کمشنریٹس کی تعداد سے پر کرنا ہوگا ۔۔