تلنگانہ میں 24اور25مارچ کو بارش کاامکان

   

حیدرآباد21مارچ(یواین آئی) تلنگانہ کے بعض اضلاع میں 24 اور 25 مارچ کو بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں اسی طرح کی صورتحال رہے گی۔آئندہ 5دنوں کے دوران تلنگانہ کے چند مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کاامکان ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت34ڈگری سلسیس عادل آباد ضلع میں درج کیاگیا۔ایک ہفتہ قبل بھی محکمہ موسمیات نے 16 تا 18 مارچ تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی تھی اور اس وقفہ میں بارش ریکارڈکی گئی۔