تلنگانہ میں 267 کورونا کیسس، 351 افراد صحتیاب

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 267 کورونا کے نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 351 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ دو افراد کورونا سے فوت ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس 292395 ہیں جبکہ 286893 افراد صحت یاب ہوئے ۔ پازیٹیو کیسس اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں محض 6000 کا فرق باقی ہے۔