تلنگانہ میں 30برسوں کی ریکارڈ بارش

   

جاریہ سال معمول سے 45 فیصد زائد بارش، محکمہ موسمیات کا بیان

حیدرآباد: تلنگانہ میں30برسوںکے دوران اب تک کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے تحت تلنگانہ میں جاریہ سال معمول سے 45 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی ۔ یکم جون سے ہوئی بارش کے ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں چہارشنبہ تک 1102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ معمول کی بارش 759.6 ملی میٹر ہے۔2016-17 میں جنوب مغربی مانسون سیزن کے دوران دوسری زیادہ بارش 912.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ 2009 ء سے تلنگانہ میں 6 مرتبہ بارش معمول سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 2010 ، 2012 ، 2013 ، 2016 ، 2019 اور جاریہ سال معمول سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ 2010 ء میں جنوب مغربی مانسون کے تحت معمول سے 32 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔