تلنگانہ میں 72 فیصد کورونا مریض صحتیاب ۔ کے ٹی آر

   

راجنا ۔ سرسلہ : وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے مطلع کیا کہ ریاست میں 72 فیصد کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ سرکاری دواخانوں میں ڈاکٹرس اور دوسرے عملہ نے اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالتے ہوئے اس مشکل وقت میں بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ کلکٹریٹ پر ترنگا پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ 108 ایمبولنس سرویس کا عملہ بھی بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی ستائش کریں۔ وزیر موصوف نے ضلع یہڈ کوارٹرس ہاسپٹل میں کورونا پازیٹیو مریضوں میں ہوم آئسولیشن کٹس کی تقسیم بھی عمل میں لائی ۔ لائنس کلب کی جانب سے 200 ہوم آئسولیشن کٹس کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ کے ٹی آر نے ضلع ہیڈ کوارٹرس ہاسپٹل میں بھی مریضوں کے علاج کی ستائش کی ہے ۔