تلنگانہ میں 800 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) سنگارینی ادارہ نے اپنے تجارتی سرگرمیوں کو توسیع کے طور پر ضلع منچریال کے جئے پور میں 1,200 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ کے احاطہ میں مزید ایک اور 800 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق پراجکٹ رپورٹ کو سنگارینی کے سی ایم ڈی این سریدھر کی قیادت میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔ 6,790 کروڑ کے تخمینہ سے اس برقی پلانٹ کو تعمیر کیا جارہا ہے۔ موجودہ 1200 میگاواٹ پلانٹ سے سالانہ 500 کروڑ روپئے آمدنی ہو رہی ہے۔ سی ایم ڈی نے کہا کہ 800 میگاواٹ پاور پلانٹ کی تعمیر سے سنگارینی کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ اس اجلاس میں فینانس پرنسپل سکریٹری راماکرشنا راؤ کے علاوہ سنیل شرما کے ساتھ مرکز کے ڈائرکٹرس ویسٹرن کول فیلڈس کے سی ایم ڈی منوج کمار مرکزی محکمہ کوئلہ کے ڈائرکٹرس پی ایس ایل سوامی اور وی کے سولنکی نے شرکت کی۔ن