تلنگانہ: نابالغ لڑکی عصمت ریزی کا شکار

,

   

گدوال(تلنگانہ): ضلع گدوال کے ملڈاکال منڈل میں ایک نوسالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا۔ لیکن اتوار کے روز یہ واقعہ سامنے آیا جب لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور اس وحشت ناک واقعہ کے بارے میں اپنے والدہ کو بتلایا جس پر والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت 25سالہ نریش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

نریش ہفتہ کے روز متاثرہ لڑکی کو کھیت میں لیجاکر اس معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کی۔بعد ازاں اس نے لڑکی کو اس کے گھر چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ بعد ازاں اتوار کے روز لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور اس واقعہ کی اطلاع اپنے والدین کو دی۔ لڑکی کے والدین پولیس سے رجوع ہوکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے پوسکو ایکٹ تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔