تلنگانہ نرسنگ آفیسر کے نتائج اور پہلی عبوری فہرست جاری

   

Ferty9 Clinic

اعتراض کیلئے 27 دسمبر تک مہلت ، 2322 جائیدادوں کیلئے امتحان کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ نرسنگ آفیسر امتحان کے نتائج جاری کردئیے گئے ہیں ۔ ریاستی تلنگانہ میڈیکل ہیلت ڈپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے تلنگانہ میڈیکل سرویس ریکروٹمنٹ بورڈ نے نرسنگ آفیسر جائیدادوں کے لیے پہلی عبوری میرٹ لسٹ جاری کردی ہے ۔ بورڈ کی جانب سے 2322 نرسنگ آفیسر کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ جب کہ کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان گزشتہ سال 23 نومبر کو منعقد ہوا تھا ۔ اس امتحان میں مجموعی طور پر 40,623 امیدواروں نے شرکت کی تھی ۔ امتحان میں شریک تمام امیدواروں کے حاصل کردہ نمبرات اور دیگر تفصیلات بورڈ کی سرکاری ویب سائیٹ پر دستیاب کردی گئی ہے ۔ بورڈ کے حکام کے مطابق پہلی عبوری میرٹ لسٹ پر اگر کسی امیدوار کو اعتراض ہو تو وہ 27 دسمبر کی شام 5 بجے تک بورڈ کی ویب سائیٹ پر آن لائن اعتراض درج کراسکتے ہیں ۔ موصول ہونے والے اعتراضات کی جانچ کے بعد MHSRB دوسری عارضی میرٹ لسٹ جاری کرے گا ۔ میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو 1:15 کے تناسب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے طلب کیا جائے گا ۔ دستاویزات کی جانچ مکمل ہونے کے بعد حتمی طور پر منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ منتخب امیدواروں کو جنوری تک ملازمتوں میں شامل کرلیا جائے گا ۔۔ 2