حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے تلنگانہ ویمنس کمیشن کی تشکیل کو منظوری دیدی ہے ۔ سابق رکن اسمبلی وی سنیتا لکشما ریڈی کو صدر نشین مقرر کیا گیا جبکہ ارکان کی حیثیت سے شریمتی شاہین افروز ‘ شریمتی کے ایشوری بائی ‘ شریمتی کے اوما دیوی یادو ‘ شریمتی جی پدما ‘ شریمتی ایس لکشمی اور شریمتی کے ریوتی راو کا تقرر کیا گیا ۔ کمیشن کی معیاد 5سال رہے گی ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او ایم ایس نمبر 20 جاری کیا ۔ ہائیکورٹ کے احکامات کے نتیجہ میں ویمنس کمیشن کا قیام عمل میں آیا ہے ۔
