تلنگانہ و آندھرا میں ہر دوسرے فرد کو رشوت دینا پڑا : سروے

   

حیدرآباد 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش میں سال رواں اپنے کام نکلوانے عہدیداروں کی ہتھیلیاں گرم کرنی پڑیں۔ تلنگانہ ملک بھر میں پانچویں مقام پر ہے جہاں 67 فیصد شہریوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گذشتہ ایک سال میں رشوت دی ہے ۔ اس کے علاوہ آندھرا اس معاملہ میں 13 ویں نمبر پر ہے جہاں 50 فیصد عوام نے رشوت دی ہے ۔ بیشتر عوام کا کہنا تھا کہ انہوں نے جائیداد رجسٹریشن ‘ اراضی امور اور میونسپل کارپوریشن میں رشوت دی ہے ۔ انڈیا کرپشن سروے میں کہا گیا کہ 7 فیصد عوام نے پولیس کو اور 20 فیصد نے برقی ملازمین کو رشوت دی ہے ۔ یہ سروے 21 ریاستوں میں کیا گیا اور 81 ہزار افراد سے بات کرکے تیار کیا گیا ہے ۔