حیدرآباد۔ 15 مئی (سیاست نیوز) محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے تلنگانہ ٹیٹ (تلنگانہ ٹیچر اہلیت ٹسٹ) امیدواروں کو ایک اہم اطلاع دی گئی ہے کہ وہ چہارشنبہ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایس سی ای آر ٹی کی جانب سے اس مہینے کی 20 تاریخ سے 6 جون تک ٹی ای ٹی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ پہلی بار امتحانات صبح اور دوپہر کے سیشن میں کمپیوٹر پر مبنی طریقہ کار (سی بی ٹی) میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس سال 2.86 لاکھ امیدواروں نے TET امتحان کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ 48,582 سروس ٹیچرس نے بھی اپنی درخواستیں دی ہیں۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکل پر وہ ڈائرکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔