تلنگانہ پر جافرنٹ کے جنرل سکریٹری منچو رمیش گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پرجا فرنٹ تنظیم کے جنرل سکریٹری منچورمیش کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا ۔ شہر میں واقع مکان میں پولیس عملہ نے آج صبح سے ہی رمیش کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس کارروائی میں تحریری مواد ضبط کیا ہے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تلنگانہ پرجا فرنٹ تنظیم ماؤسٹ پارٹی کی حامی تنظیم ہے اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ سادہ لباس میں ملبوس پولیس نے ناچارم میں واقع رمیش کے مکان میں یہ کارروائی کی اور ماؤسٹ تنظیم سے وابستہ مواد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کی اس کارروائی پر منچو رمیش کی بیوی رانی نے کہا کہ ان کے شوہر کو بیجا مقدمات میں ماخوذ کیا گیا ہے اور ان کے شوہر کے دوست ظاہر کرتے ہوئے دو پولیس کانسٹبلس ان کے مکان میں داخل ہوئے اور باورچی خانہ میں کچھ تحریری مواد چھپادیا ۔ پولیس نے اسی مواد کو ضبط کرتے ہوئے تلنگانہ پرجا فرنٹ سے وابستہ مواد ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ رمیش کی بیوی نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ ان کے شوہر کو فی الفور رہا کردیا جائے اور بیجا مقدمات میں ماخوذ کرنے سے گریز کریں ۔