تلنگانہ : ڈاکٹرس کی کھلی لاپرواہی : آپریشن کے بعد روئی کا ایک بنڈل پیٹ میں ہی چھوڑ دیا ۔ 

,

   

سدی پیٹ : ان دنوں ڈاکٹرس کی لاپرواہی عروج پر ہے ۔ کچھ دنوں پہلے حیدرآباد کے نمس دواخانہ میں ایک خاتون کے پیٹ میں سرجری کے بعد قینچی چھوڑدی ۔ اور اب ایک تازہ ترین واقعہ میں تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق سدی پیٹ کے سرکاری دواخانہ میں ایک عورت کو پیٹ کے درد کے شکایت پر دوبارہ دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ اس سے قبل بھی اس کو اسی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔

اس کے پیٹ کا اسکیاننگ لیا گیا جس میں پتہ چلا کہ ا سکے پیٹ میں روئی کا ایک بنڈل پا یا گیا ۔ جو اس سے قبل سرجری کے وقت اندر ہی رہ گئے تھے ۔ متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے اس معاملہ کو لے کر دواخانہ کے باہر احتجاج کیا او ر خاطی ڈاکٹرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔