حیدرآباد۔/16 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 18 مئی کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تازہ سیاسی صورتحال میں کابینی اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اجلاس میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوام کیلئے نئی فلاحی اسکیمات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ جاریہ اسکیمات پر عمل کے علاوہ گورنر کی جانب سے واپس بلز کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ گورنر کوٹہ کی 2 ایم ایل سی نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بھی کابینی اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔ر