حیدرآباد۔ 9 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کابینہ کا ایک اجلاس منگل 13 جولائی کو منعقد ہونے والا ہے ۔ اس اجلاس کی صدارت
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کرینگے ۔ یہ اجلاس 13 جولائی کو 2 بجے دن منعقد ہونے والا ہے ۔ اجلاس میں ریاست میں کورونا وباء کی موجودہ صورتحال ‘ پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔
