حیدرآباد۔12۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ کا اجلاس توقع ہے کہ 14 نومبر کو منعقد ہوگا۔ حضورآباد کے ضمنی چناؤ کے بعد کابینی اجلاس کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حضورآباد میں پارٹی کی شکست کے علاوہ بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف ٹی آر ایس کے احتجاج پر غور کیا جائے گا ۔ کسانوں کے مسائل اور خاص طور پر دھان کی خریدی کے مطالبہ کے تحت ٹی آر ایس نے ریاست گیر سطح تک مہم شروع کی ہے ۔ فصلوںکی کاشت کے بارے میں کسانوں میں شعور بیداری اور سرکاری محکمہ جات میں تقررات سے متعلق نوٹیفکیشن کا مسئلہ بھی زیر بحث آسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے گزشتہ ہفتہ پریس کانفرنس میں 70 ہزار جائیدادوں پر مرحلہ وار تقررات کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہر سال جاب کیلینڈر جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ سیاسی امور پر کابینی اجلاس میں غور و خوض ہوگا تاکہ مرکز اور ریاست تعلقات میں کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔ ر
