حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 25 اگست کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مجالس مقامی کے انتخابات ، 42 فیصد بی سی تحفظات اور اسمبلی اور کونسل کے اجلاس کے انعقاد پر فیصلوں کا امکان ہے ۔ اسمبلی میں کالیشورم پراجکٹ پر جسٹس پی سی گھوش کمیشن رپورٹ کی پیشکشی اور مباحث کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔ جسٹس گھوش نے 30 ستمبر کو اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے اور کابینہ نے رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے مباحث کے بعد کارروائی سے متعلق فیصلہ کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ کالیشورم پراجکٹ پر تحقیقاتی رپورٹ کے خلاف سابق چیف منسٹر کے سی آر ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے لیکن انہیں کوئی عبوری راحت نہیں ہوئی۔ حکومت مکمل رپورٹ اسمبلی اور کونسل میں پیش کرتے ہوئے تفصیلی مباحث کے حق میں ہے۔ گنیش تہوار کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ مجالس مقامی کے انتخابات پر بھی کابینہ میں مباحث ہوں گے۔ کانگریس کی پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے اجلاس میں تحفظات پر عمل آوری سے متعلق فیصلوں پر کابینہ میں جائزہ لیا جائے گا۔1