تلنگانہ : کانگریس کے دو ارکان اسمبلی نے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا کیا اعلان 

,

   

کھمم: جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں ملک او ر ریاستی سطح کی سیاست میں غیر متوقع تبدیلیاں ہورہی ہیں ۔ تلنگانہ کانگریس کے دو ارکان اسمبلی ریگاکانتا راؤ اور اترم سکو نے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

ریگاکانتا ضلع کھمم کے پیناپاکہ حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں او راترم سکو آصف آباد حلقہ اسمبلی سے رکن اسمبلی ہیں ۔ ان دونوں نے ایک مکتوب روانہ کر کے چیف منسٹر کو مطلع کیا کہ وہ بہت جلد ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں ۔ واضح رہے کہ کرکٹ کھلاڑی رویندر جڈیجہ کی اہلیہ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔

اور ٹی ڈی پی کے ایک رکن اسمبلی سندرا وینکٹ ویرایہ نے ٹی آر ایس کے فلاحی کامو ں سے متاثر ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔