حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گوا میں منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گوا کے پاناجی میں انجونا کے علاقہ میں مقیم سید آصف جبران کو 1.05 لاکھ مالیتی ڈرگس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گرفتاری عمل میں آئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس اکشت کوشال کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی زیر قیادت ٹیم نے یہ کارروائی کی۔ ملزم کے قبضہ سے 4.64 گرام ایم ڈی ایم اے ضبط کیا گیا ہے۔ ملزم کو نارکوٹکس ڈرگ قانون کے تحت مقدمہ میں ماخوذ کیا گیا۔1