10 سال سے ہرطرف خوشحالی ۔ امن و امان اور ترقی کا بول بالا ۔ حضور نگر ، مریال گوڑہ ، دیورکنڈہ میں جلسوں سے خطاب
حیدرآباد : /31 اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ 10 سال سے تلنگانہ میں ہندو مسلم اتحاد سارے ملک کیلئے مثالی ہے ۔ نہ کبھی فسادات ہوئے اور نہ ہی کرفیو نافذ کرنے کی نوبت آئی ہے ۔ تاہم کانگریس غنڈوں نے بی آر ایس امیدوار پر قاتلانہ حملہ کرکے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کو حکومت برداشت نہیں کرے گی ۔ غنڈہ گردی کو آہنی پنجہ سے کچل دے گی ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج تین انتخابی جلسوں سے حضور نگر ، مریال گوڑہ اور دیور کنڈہ میں خطاب میں کہا کہ بی آر ایس کے 10 سالہ دور میں ہرطرف خوشحالی ، امن و امان ، ترقی کا بول بالا رہا ہے ۔ انہوں نے بحیثیت چیف منسٹر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بگڑنے نہیںدیا ۔ اپوزیشن جماعتیں کانگریس اور بی جے پی عوامی تائید سے محروم ہونے کے بعد سیاسی مفاد کیلئے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی سازش کررہی ہے ۔ وہ جب تک چیف منسٹر ہیں ناپاک عزائم کو پورا ہونے نہیں دیں گے ۔ کے سی آر نے کہا کہ متحدہ آندھرا دور میں ہر سال شہر میں چاقو زنی کے واقعات پیش آیا کرتے تھے ۔ ہندو مسلم اتحاد کو سبوتاج کیا جاتا تھا ۔ کرفیو سے عوام کو مشکلات پیش آئی تھی ۔ بی آر ایس کا دور کرفیو اور فسادات سے پاک رہا ہے ۔ اُتم کمار ریڈی اسمبلی حلقہ حضور نگر کو ترقی دینے میں ناکام ہوگئے ۔ تلنگانہ تحریک میں ان کا رول مشکوک رہا ہے ۔ تلنگانہ تحریک میں تلنگانہ کانگریس قائدین نے آندھرائی قیادت کی غلامی کی ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد عوام سے جو بھی وعدے کئے گئے انہیں پورا کیا گیا ۔ ریتو بندھو اسکیم سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا گیا ۔ زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی ہے ۔ چاول کی پیداوار میں تلنگانہ ملک کی سرفہرست ریاست میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ عوام فیصلہ کریں انہیں 3 گھنٹے برقی چاہئیے یا 24 گھنٹے برقی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس 100 سے زائد حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ سروے اور انٹلیجنس رپورٹ بی آر ایس کے حق میں ہے ۔ تلنگانہ عوام بی آر ایس حکومت کی کارکردگی ، نظم و نسق ، ترقی اور فلاحی اسکیمات سے مطمئن ہیں ۔ کانگریس اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہے اور اس کے ایک درجن قائدین چیف منسٹر عہدہ کیلئے آپس میں لڑرہے ہیں ۔ ملک کے ساتھ تلنگانہ میں بھی کانگریس کا صفایا ہوگیا ۔ کانگریس انتخابات میں کامیابی کیلئے عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھارہی ہے ۔ کانگریس خود کو قومی جماعت قرار دے رہی ہے مگر علاقائی جماعت کی طرح وعدے کررہی ہے ۔ بی آر ایس کی تیسری بار حکومت تشکیل پائیگی ۔ 400 روپئے میں گیس سیلنڈر ، 5 لاکھ روپئے کا انشورنس ، خواتین کو ماہانہ تین ہزار روپئے مالی امداد دی جائے گی ۔ آروگیا شری کا 15 لاکھ روپئے تک مفت علاج کیا جائے گا ۔ راشن شاپس سے باریک چاول تقسیم کیا جائے گا ۔ ریتو بندھو اسکیم کو بڑھاکر 16ہزار روپئے تک کردیا جائے گا ۔ لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول میں رکھا جائیگا ۔ نوجوان کو روزگار دیا جائیگا ۔ ن