حیدرآباد 12 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ میں کسانوں کو ریتو بندھو اسکیم کے تحت فی ایکر 5 ہزار روپئے امداد کی اجرائی کا امکان ہے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے زرعی برادری کو امداد کی اجرائی اور زرعی قرض معافی سے بھی اتفاق کرلیا ہے ۔ آئندہ سات دنوں میں اس تعلق سے احکام جاری کئے جاسکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے چیف سکریٹری و متعلقہ حکام کو اس سلسلہ میں ہدایت بھی دیدی ہے ۔