بھونگیر: حال ہی میں ہوئے کلاس لیڈر الیکشن میں شکست سے دلبرداشتہ ایک 13سالہ طالب علم نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کا نام چرن ہے۔جمعہ کے دن رامنا پیٹ علاقہ میں اس نعش ریل پٹری پر پائی گئی۔ ڈی سی پی بھونگیر نارائنہ ریڈی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن صبح متوفی کے والدین نے شکایت درج کروائی کہ ان کا بیٹا چرن جمعرات کی شب سے لاپتہ ہے۔ ہم نے اس سلسلہ میں گمشدگی کا ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔
بعد ازاں دوپہر کے بعد رامنا پیٹ علاقہ میں ریل پٹری پر چرن کی نعش دستیاب ہوئی۔ ڈی سی پی مسٹر ریڈی نے بتایا کہ چرن آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پچھلے کچھ روز قبل اسکول انتظامیہ کی جانب سے لیڈر شپ کلاس کیلئے الیکشن منعقد کیا تھا۔
ایک لڑکی کے مقابلہ میں چرن یہ الیکشن ہار گیا۔ پجس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم مقامی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ ڈی سی پی نے مزید کہا کہ اگر متوفی کے والدین اسکول انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کرتے ہیں تو ہم کیس درج کریں گے اور تحقیقات بھی کریں گے۔