کھمم: بلدیہ عہدیدار دفتری اوقات میں دفترمیں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے دیکھے گئے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میں میڈیا پر گشت کررہی ہے۔ جس سے ریاست بھر کی عوام ان پر اپنے غصہ کا اظہار کررہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلدیہ عہدیدار جن میں مرد و خواتین کو شامل ہیں ویڈیو میں ایک گانے پر گاتے اور ناچتے دکھائی دئے۔
کھمم کلکٹر آر وی کرنن اس معاملہ پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع نیوز چینلس کے ذریعہ سے پتہ چلی۔میں بہت جلد بلدیہ کارپوریشن کمشنر کو ایک نوٹس روانہ کروں گا۔ اور انہیں 7دن میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ ا س کے بعد ہی ہم خاطی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔