حیدرآباد۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے تلنگانہ کے لیے خاتون گورنر کے تقرر کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے بنڈارو دتاتریہ کے تقرر پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ کومٹ ریڈی نے دتاتریہ کو فون پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی پہلی خاتون گورنر کی حیثیت سے شریمتی تمیلی سندر راجن کو اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ٹی آر ایس حکومت کی کابینہ میں ایک بھی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔
