حیدرآباد: چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے مرکزی حکومت سے تلنگانہ کیلئے چھ ہوائی پٹیوں کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا ہے ۔چندرشیکھر راؤ نے اس مسئلہ پر مرکزی وزارت شہری ہوابازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھرولا سے بات چیت کی جنہوں نے ہفتہ کو پرگتی بھون میں کے سی آر سے ملاقات کی ۔چیف منسٹر نے بتا یا کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں بارہا مرکزی حکومت سے اپیلیں کرچکی ہے ۔یہ ہوائی پٹیاں ورنگل کے ممنور ‘ پدا پلی کے بسنت نگر ‘ عادل آباد ہیڈکوارٹرس ‘ بھدرادری کے پلوانچہ‘ نظام آباد کے جکران پلی اور محبوب نگر کے دیور کدرا میں قائم کی جائیں گی ۔مرکزی سکریٹری نے چیف منسٹر کے مطالبہ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔