تلنگانہ کی تاریخ اور ترقی پر دو تصانیف

,

   

کے سی آر نے پی آر او وجئے کمار کی ستائش کی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ تحریک اور ریاست کے قیام کے بعد ہمہ جہتی ترقی کے بارے میں دو علحدہ تصانیف پر جی وجئے کمار کو مبارکباد پیش کی۔ وجئے کمار چیف منسٹر کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) ہیں اور انہوں نے دونوں تصانیف میں تلنگانہ کی تاریخ اور تحریک کا احاطہ کیا ہے ۔ پرگتی بھون میں چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے وجئے کمار نے اپنی دونوں تصانیف پیش کیں۔ چیف منسٹر نے وجئے کمار کی ستائش کی اور کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ اور علحدہ ریاست کیلئے تحریک کے دوران رونما واقعات کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں تیز رفتار ترقی کو عمدگی سے عوام کے روبرو کیا گیا ہے ۔ کتابوں کے عنوانات ’’اجولا پرستھانم ‘‘ اور ’’بنگارو باٹا‘‘ ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ دونوں کتابوں کی رسم اجراء تقریب میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں کو مدعو کیا گیا تھا جس کے لئے وجئے کمار قابل مبارکباد ہیں۔ وجئے کمار نے کتابوں کی تصنیف میں حوصلہ افزائی پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔