تلنگانہ کی ترقی دوسری ریاستوں کیلئے مثال: کے ٹی راما راؤ

   


حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 8 برسوں میں تلنگانہ کی ترقی دوسری ریاستوں کے لئے مثال بن چکی ہے اور ایسا چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی مؤثر قیادت اور اچھی حکمرانی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ سرسلہ میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ کے سی آر نے تلنگانہ کے عوام کو متحد کرنے 14 سال جدوجہد کی اور طویل جدوجہد کے بعد تلنگانہ ریاست کی تشکیل ہوئی۔