تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں اپوزیشن کا گمراہ کن پروپگنڈہ : ہریش راؤ

   

چیف منسٹر ہماچل پردیش پر تنقید، تلنگانہ میں ایک لاکھ سے زائد روزگار کی فراہمی
حیدرآباد۔26۔مئی (سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو نے تلنگانہ کے بارے میں حقائق کا پتہ چلائے بغیر ہی بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ مریال گوڑہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ جڑچرلہ میں جلسہ عام میں ہماچل پردیش کے چیف منسٹر کو مدعو کیا گیا۔ سکھویندر سنگھ کو چاہئے تھا کہ وہ تلنگانہ کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے۔ ہماچل پردیش سے زیادہ تلنگانہ میں فلاحی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ ہماچل پردیش کے ہزاروں افراد تلنگانہ میں روزگار حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے سکھویندر سنگھ سکھو کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی اورفلاح و بہبود کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں داخلی انتشار اور اختلافات عروج پر ہے۔ عہدوں کیلئے ایک دوسرے کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں گمراہ کن پروپگنڈہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے الزامات کا بی آر ایس حکومت ترقی کے ذریعہ جواب دے گی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس نے ہمیشہ ترقی پر توجہ دی ہے اور مرکزی حکومت کے زیادہ تر ایوارڈس تلنگانہ کو حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی کارکردگی کے سارے ملک میں چرچے ہیں اور عوام کی جانب سے تلنگانہ کی اسکیمات کو اختیار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ کانگریس دور حکومت میں تلنگانہ کے 9 اضلاع پسماندہ تھے لیکن بی آر ایس حکومت نے پسماندگی کو دور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام بی جے پی اور کانگریس پر بھروسہ نہیں کریں گے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں 1.35 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 80 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے۔ ر