تلنگانہ کی تشکیل صدر کانگریس سونیا گاندھی کا کارنامہ : اتم کمار ریڈی

   

ٹی آر ایس حکومت ہر سطح پر ناکام، جانا ریڈی کے ہمراہ رکنیت سازی مہم میں شرکت
حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے اور کوئی اور پارٹی اس طرح کی تاریخ نہیں رکھتی۔ اتم کمار ریڈی نے سابق سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی کے ہمراہ نلگنڈہ پارلیمانی حلقہ کے کئی منڈلوں میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے مریال گوڑہ اور دیور کنڈہ اسمبلی حلقوں میں بوتھ سطح کے کارکنوں کے اجلاس منعقد کئے اور ہر بوتھ کیلئے کم از کم 100 رکنیت سازی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کے جمہوری اور دستوری اداروں کو مستحکم کیا ہے جبکہ بی جے پی حکومت ان اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس نے ایک مضبوط اور مستحکم ماڈرن انڈیا کی تشکیل کی مساعی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علحدہ تلنگانہ ریاست کا قیام دراصل کانگریس صدر سونیا گاندھی کا کارنامہ ہے۔ عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست تشکیل دی تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں عوام سے زیادہ کے سی آر خاندان کی بھلائی ہوئی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت کی بے قاعدگیوں سے عوام بیزار ہیں اور آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں گے۔ سینئر قائد جانا ریڈی نے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ رکنیت سازی مہم پر توجہ مرکوز کریں۔ ر