حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی فی کس آمدنی مجموعی طور پر ہندوستان کی فی کس آمدنی سے تقریباً دوگنی یا 83.4 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار سے متعلق حال میں جاری کی گئی آر بی آئی ہینڈ بک میں یہ بات کہی گئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں فی الوقت فی کس آمدنی 2,75,443 روپئے ہے جبکہ ہندوستان میں یہ 1,50,007 روپئے ہے۔ ریاست تلنگانہ کی فی کس آمدنی ہندوستان کے اوسط سے 1.84 گنا زیادہ ہے۔ 2014-15ء میں تلنگانہ میں فی کس آمدنی 1,24,104 روپئے تھی جو بڑھ کر 2021-22ء میں 2,75,443 روپئے ہوگئی۔