تلنگانہ کی پاک سرزمین پر مودی زہر افشانی نہ کریں

   

سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم سے کے ٹی آر کے چھبتے ہوئے سوالات

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی ار ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے تلنگانہ کے دورے پر پہونچنے والے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ اس پاک سرزمین پر زہر افشانی کرتے ہوئے پرامن ماحول کو خراب نہ کریں ۔ بلکہ این ڈی اے کے 10 سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کی ترقی کے لیے کیا گیا اس کی وضاحت کریں ۔ کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم سے سوالات کی بوچھار کردی ۔ اپنے 10 سالہ دور حکومت کے کارناموں کو عوام کے درمیان پیش کرتے ہوئے ووٹ مانگنے پر زور دیا ۔ تلنگانہ کے کسی بھی ایک آبپاشی پراجکٹ کو کو قومی درجہ گیا کیا استفسار کیا ۔ تلنگانہ کو حاصل ہونے والی کمپنیوں کو دباؤ ڈال کر ڈرا دھمکا کر کیوں گجرات منتقل کیا جارہا ہے ۔ اس کی بھی وضاحت کرنے کا نریندر مودی سے مطالبہ کیا ۔ اچھے دن اور سب کا ساتھ سب کا وکاس نعروں پر عمل نہ کرنے پر عوام سے وضاحت کرنے پر زور دیا ۔ مودی کے 10 سالہ دور حکومت کے باوجود سطح غربت میں کوئی کمی نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مفت راشن اسکیم کے تحت 80 کروڑ عوام میں راشن کی تقسیم کو اس کا ثبوت قرار دیا ۔ عوام میں تفرقہ پیدا کرتے ہوئے سیاسی فائدہ نہ اٹھانے کی اپیل کی ۔ سیاست اور مذہب کو ایک دوسرے سے دور رکھنے پر زور دیا ۔ تلنگانہ کے عوام بہ شعور ہونے کا دعویٰ کیا۔۔ 2