ناگرکرنول ۔2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ناگرکرنول مستقر پر واقع پولیس گراؤنڈ میں منعقدہ جوم تاسیس تقاریب میں گورنمنٹ وہپ وہ اچم پیٹ رکن اسمبلی گووالا بالاراجو نے شرکت کرتے ہوئے پولیس کی سلامی لی۔بعد ازاں انہوں نے شہداء اسٹوپا پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ماضی میں تالاب خشک سالی کا شکار تھے۔ اور اب اس کے برعکس بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ نو سال کے قلیل عرصے میں سب سے ترقی پسندریاست بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ 9 سال کی قلیل مدت میں سب سے ترقی پسند ریاست بن کر ابھری ہے اور عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے معاملے میں پورے ہندوستان کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ، وزراء ، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کیا جو ناگر کرنول ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر پی ادے کمار، ضلع پریشد چیئرپرسن شانتا کماری، ناگر کرنول ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی، ایڈیشنل کلکٹرس منو چودھری، موتی لال، ایڈیشنل ایس پیز بھرت، رامیشور، آر ڈی او ناگلکشمی ڈی ایس پی موہن کمار، مختلف محکموں کے ضلع افسران، دیگر عوامی نمائندے، الیکٹرانکس اور دیگر موجود تھے۔ پرنٹ میڈیا کے نمائندوں، طلباء ، عوام اور دیگر نے شرکت کی۔