حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے تلنگانہ میں کالیشورم اور دیگر آبپاشی پراجکٹس کا معائنہ کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کی دعوت پر مہاراشٹرا کی کسان تنظیموں کے نمائندے ریاست کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کالیشورم پراجکٹ کے تحت کونڈہ پوچماں اور ملنا ساگر پراجکٹ کا گدوال میں دورہ کیا۔ کسان تنظیموں کے قائدین نے مشن بھگیرتا پروگرام کی ستائش کی جس کے تحت ہر گھر کو صاف پینے کے پانی کی سربراہی کا منصوبہ ہے۔کسانوں کے نمائندوں نے رعیتو ویدیکا اور ویجیٹل اور میٹ مارکٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زرعی شعبہ اور کسانوں کو کی بھلائی کیلئے ریاستی حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ تلنگانہ میں کسانوں سے دھان کی خریدی کے اقدامات کی ستائش کی گئی۔ رعیتو بندھو اور رعیتو بیمہ اسکیمات سے کسانوں کے نمائندوں کو واقف کرایا گیا۔ ر