تلنگانہ کے بشمول 7 ریاستوں نے سرمایہ جاتی مصارف کا نشانہ پورا کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : سات ریاستوں چھتیس گڑھ ، کیرالا ، مدھیہ پردیش ، میگھالیہ ، پنجاب ، راجستھان اور تلنگانہ نے وزارت فینانس کے اُس نشانہ کی تکمیل کی ہے جو مالی سال 2021-22 ء کے جولائی تا ستمبر کے سہ ماہی کیلئے سرمایہ جاتی مصارف کے سلسلہ میں مقرر کیا گیا تھا ۔ وزارت کے بیان میں بتایا گیا کہ ترغیبی انعام کے طور پر ان ریاستوں کو محکمہ مصارف نے جمعہ کو اجازت عطا کی کہ وہ 16,691 کروڑ روپئے کی اضافی رقم بطور قرض لے سکتے ہیں ۔ ریاست واری سطح پر اضافی قرض کی رقم سب سے زیادہ تلنگانہ کو حاصل ہوسکتی ہے جو 5392 کروڑ روپئے ہوگی ۔