حیدرآباد۔27۔مارچ(سیاست نیوز)حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 28مارچ کو تلنگانہ کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ہے ۔ ٹاملناڈو سے بہار ، کرناٹک ، مراٹھواڑہ ، ودربھ اور مدھیہ پردیش تک ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے پیش نظر مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ متحدہ اضلاع ورنگل ، کھمم اور نلگنڈہ میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔قبل ازیں کہا گیا تھا کہتلنگانہ میں جاریہ ہفتہ کے دوران بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گاجبکہ گرم ہوائیںبھی چلیں گی۔ سوریا پیٹ‘ محبوب آباد ‘ کھمم‘ آصف آباد‘ بھدادری کتہ گوڑم‘ ملوگو‘ بھوپل پلی ‘ پداپلی‘ منچریال ‘ جگتیال ‘ نرمل ‘ گدوال ‘ نارائن پیٹ‘ ونپرتی میں 39ڈگری سیلسیس سے 42 ڈگری سیلسیس تک درجہ حرات ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ ناگر کرنول‘ محبوب نگر‘ نلگنڈہ ‘ یدادری بھونگیر‘ جنگاؤں ‘ سدی پیٹ ‘ میدک ‘ سنگاریڈی ‘ کاماریڈی ‘ سرسلہ ‘ نظام آباد‘ وقارآباد‘ ورنگل ‘ کریم نگرمیں اس ہفتہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو گا۔م