حیدرآباد۔/2 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں 4 اکٹوبر سے مختلف اضلاع میں تین دن تک بھاری بارش کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجہ میں کئی علاقے بارش کی زد میں آسکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 اکٹوبر سے بارش کا آغاز ہوگا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 440 منڈلوں میں بارش ہوئی ہے جبکہ 10 منڈلوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ر