تلنگانہ کے تمام طبقات میں تلگودیشم کی مقبولیت برقرار

   


پارٹی کے نئے صدر کاسانی گیانیشور سے نائب صدر علی مسقطی کی ملاقات

حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے نئے صدر کاسانی گیانیشور نے پارٹی قائدین اور کیڈر سے سرگرم مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں پارٹی کے نائب صدور، جنرل سکریٹریز، پارلیمانی حلقوں کے انچارجس اور پارٹی کے ترجمانوں کے ساتھ علحدہ علحدہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے رکنیت سازی اور دیگراُمور پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ نائب صدر ریاستی تلگودیشم علی بن ابراہیم مسقطی نے نئے صدر گیانیشور کو تہنیت پیش کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کیلئے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام طبقات آج بھی چندرا بابو نائیڈو حکومت کے ترقیاتی و فلاحی اقدامات کے معترف ہیں۔ رکنیت سازی پر توجہ دی جائے تو تلنگانہ میں پارٹی کا دوبارہ احیاء عمل میں آئے گا۔ کاسانی گیانیشور نے جائزہ اجلاسوں میں شہر اور اضلاع کے قائدین کو متحرک ہونے کا مشورہ دیا اور کہا کہ عوام ہی ہماری طاقت ہیں۔ این ٹی راما راؤ اور چندرا بابو نائیڈو دور میں کئے گئے ترقیاتی اور فلاحی کاموں کی تشہیر کی جانی چاہیئے۔ کاسانی گیانیشور نے مہیشورم اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے قائدین سے ملاقات کی۔ر