تلنگانہ کے تمام 6214 پوسٹ آفسوں میں ترنگا حاصل کرنے کی سہولت

   

آن لائن بکنگ کے ذریعہ بھی ترنگا پہنچایا جائے گا گھر گھر ترنگا مہم میں پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی حصہ داری
حیدرآباد 9 اگست (سیاست نیوز) پوسٹل ڈپارٹمنٹ تلنگانہ نے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پوسٹ آفسوں میں ترنگے کی فروخت کا آغاز کیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر پوسٹل سرویسس شرت کمار کے مطابق مرکزی حکومت نے ہر گھر ترنگا مہم کا اعلان کیا ہے۔ اِس مہم کا مقصد عوام میں حب الوطنی اور اتحاد کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ہر گھر پر ترنگا لہرانے کی تجویز کے تحت یہ مہم شروع کی گئی۔ تلنگانہ کے تمام پوسٹ آفسوں میں ترنگا فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔ 33 اضلاع کے 6214 پوسٹ آفسوں میں ترنگا سربراہ کیا گیا۔ 20×30 انچ کا ترنگا 25 روپئے میں دستیاب ہے۔ ای پوسٹ آفس پورٹل کے ذریعہ آن لائن خریدی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ سہولت 13 اگست تک برقرار رہے گی۔ ہر صارف کو آن لائن 5 قومی پرچم خریدنے کی سہولت ہے اور اُنھیں دیئے گئے اڈریس پر کسی چارجس کے بغیر 14 اگست سے قبل پہنچادیا جائے گا۔ پوسٹل اسٹاف کی جانب سے گھر گھر ترنگا مہم کے بارے میں شعور بیداری، اسکول، کالجس، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر منعقد کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23463616 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔1