حیدرآباد ۔25 ۔ نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ کے دو ججس کے تبادلہ کے خلاف ہائیکورٹ وکلاء نے آج احتجاج منظم کیا۔ سپریم کورٹ کالجیم نے ہائیکورٹ کے جسٹس بی دیوآنند اور جسٹس ڈی رمیش کے تبادلہ کی مرکز سے سفارش کی ہے۔ اس فیصلہ پر آندھراپردیش ہائی کورٹ کے وکلاء نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج احتجاج منظم کیا۔ وکلاء نے الزام عائد کیا کہ تبادلہ کا فیصلہ جانبدارانہ کارروائی پر مبنی ہے۔ انہوں نے گجرات اور چینائی تبادلہ سے متعلق تجویز کو واپس لینے کی مانگ کی ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کالجیم نے 7 ہائیکورٹ ججس کے تبادلہ کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے 3 ، آندھراپردیش اور مدراس ہائی کورٹ کے 2 ، 2 ججس شامل ہیں ۔ر