حیدرآباد : /6 اگست (سیاست نیوز) ریلوے کی وزارت نے کھمم کوتہ گوڑم اور مدھیرا ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی کے لئے 75 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ ہر ریلوے اسٹیشن کو 25 کروڑ روپئے حاصل ہوں گے ۔ اس طرح ان ریلوے اسٹیشنوں پر درکار سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور انفراسٹرکچر کو عصری بنایا جاسکے گا ۔ کھمم کے رکن پارلیمنٹ ناماناگیشور راؤ نے حال میں وزیر ریلوے اشوین ویشنو سے ملاقات کی تھی اور ان تین ریلوے اسٹیشنوں کو ترقی دینے کے لئے نمائندگی کی تھی ۔