حیدرآباد، 18اگست (یو این آئی) بالائی علاقوں سے پانی کے بہاو کے سبب تلنگانہ کے جورالہ پراجیکٹ میں آبی سطح میں اضافہ کے بعد اس کے 44 دروازے کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ اس پراجیکٹ میں 2,35,000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد حکام نے 44دروازے کھول کر 2,40,835 کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس پراجیکٹ کی مکمل سطح آب ٹی ایم سی میں 9.657 ہے جبکہ موجودہ طورپر 8.010 ٹی ایم سی درج کی گئی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پراجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو قبل ازیں بھی خارج کیاگیا تھا۔