تلنگانہ کے حج درخواست گذاروں کو رقم کی واپسی،پاسپورٹس کیلئے حج کمیٹی سے رجوع ہوں

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2020 کے تمام منتخب درخواست گذاروں کی رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔ بعض افراد جن کے بینک کی تفصیلات میں صحیح معلومات کی کمی ہے ان کے اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی میں تاخیر ہورہی ہے۔ صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خاں اور ایگزیکیٹو آفیسر بی شفیع اللہ نے کہا کہ ایسے افراد کو بینک اکاونٹس کی صحیح تفصیلات داخل کرنی چاہیئے تاکہ رقم اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائے۔ جن افراد کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کردی گئی لیکن پاسپورٹس موصول نہیں ہوئے وہ صبح 11 تا 3 بجے سہ پہر دفتر تلنگانہ حج کمیٹی، حج ہاوز سے رجوع ہوکر پاسپورٹس حاصل کرلیں۔ پاسپورٹس کے حصول کیلئے کاؤنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ اضلاع کے درخواست گذار متعلقہ حج سوسائٹیز سے ربط پیدا کریں۔