تلنگانہ کے خلاف کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ صدرنشین سے شکایت

   

حیدرآباد۔15 ۔جولائی (سیاست نیوز) تلگو ریاستوں کے درمیان آبی تنازعہ دن بہ دن شدت اختیار کر رہا ہے۔ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے آبی تنظیموں کے نمائندوں نے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے صدرنشین ایم پی سنگھ سے ملاقات کی ۔ حیدرآباد میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کرشنا کے پانی کے استعمال کے سلسلہ میں تلنگانہ کی شکایت کی گئی ۔ آندھرا پردیش کے نمائندوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت آبپاشی پراجکٹس میں پانی کی سطح میں کمی کے باوجود برقی تیار کر رہی ہے جس سے آندھراپردیش کے کسانوں کو نقصان ہوگا۔ واضح رہے کہ آبی تنازعہ پر دونوں حکومتوں نے ایک دوسرے کے پراجکٹس کے خلاف کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ اور نیشنل گرین ٹریبونل سے شکایت کی ہے۔ آندھراپردیش کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی اور چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر جل شکتی شیخاوت کو مکتوب روانہ کئے ہیں۔