تلنگانہ کے ساتھ مرکز کا سوتیلا سلوک میدک میں ٹی آر ایس کارکنوں کا اجلاس، پدما دیویندر ریڈی کا خطاب

   

Ferty9 Clinic

میدک۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے احیاء کردہ فلاحی و ترقیاتی پروگرامس کی نظیر دیگر ریاستوں میں نہیں ملتی۔ مرکزی بی جے پی حکومت ریاست تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک اپنارہی ہے۔ ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک کے وینکٹیشورا گارڈنس میں منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پدما ریڈی نے کہا کہ ملک کی 29 ریاستوں میں تلنگانہ حکومت صف اول پر ہ۔ مرکزی حکومت ریاست کیلئے بجٹ کی اجرائی میں ٹال مٹول کی پالیسیاں اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت کے 60 سالوں میں بھی ملک و ریاست میں کوئی ٹھوس ترقیاتی کاموں کی انجام دہی نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت آئندہ 20 سالوں تک چلتی رہے گی۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک میں ٹی آر ایس پارٹی کے استحکام کیلئے گرام کمیٹیاں اور اس کی محاذی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ اب تک 85 فیصد گرام پنچایتوں میں کمیٹیاں تشکیل ہوچکی ہیں۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس پارٹی کے رکنیت سازی پروگرام کے انچارج رادھا کرشنا شرما نے کہا کہ میدک اسمبلی حلقہ میں 48 ہزار 141 افراد نے رکنیت سازی حاصل کی ہے۔ اس اجلاس میں افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ، صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر چندراپال، صدرٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگا دھر، صدر منڈل حویلی گھن پور ایم انجا گوڑ ، سرینواس گوڑ صدر منڈل ٹی آر ایس میدک اور دیگر قائدین مسرز کرشنا ریڈی، ہنمنت ریڈی، کے سبھاش ریڈی، لنگا ریڈی، راگی اشوک، مجیب الدین، سید عمر محی الدین، بلدی کونسلرس کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔