حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ نے ریاست کے بڑے پراجکٹس جیسے حیدرآباد فارما سٹی، نیشنل انڈسٹریل مینوفیکچرنگ زون ظہیرآباد، نیشنل ڈیزائن سنٹر کے علاوہ ریاست میں صنعتی راہداری کے قیام کیلئے کم از کم 4070 کروڑ خصوصی فنڈ مختص کرنے کی مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مرکزی وزیر کامرس و انڈسٹریز پیوش گوئل کو مکتوب روانہ کیا۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت حیدرآباد فارماسٹی کو دنیا کے سب سے بڑے مربوط فارما پارک کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے فارما سٹی کیلئے مالی سال 2021-22 میںکم از کم 870 کروڑ مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔