تلنگانہ کے طالب علم کیسپین یونیورسٹی قزاقستان کے نائب ڈین

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ و دیگر ریاستوں کے طلبا دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ حال میںڈاکٹر جی ودیا کمار ( جی وی کے ) کو نائب ڈین کیسپین یونیورسٹی قزاقستان مقرر کیا گیا ہے ۔ ہندوستان آمد پر انہوں نے منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی سے ملاقات کی جس پر مرکزی وزیر نے فوری انہیں تہنیت پیش کی ۔ کشن ریڈی نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر جی وی کے مزید بہتر کارنامے انجام دیں گے ۔