تلنگانہ کے مختلف مقامات پر غریبوں میں غذائی اشیا کی تقسیم

   

حیدرآباد 5اپریل (یواین آئی)لاک ڈاون کے نتیجہ میں مشکل صورتحال سے دوچار غریب مزدوروں کے لئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے غذا کی تقسیم کاکام کیاجارہا ہے ۔تلنگانہ بھر میں بیشتر تنظیموں کی جانب سے مذہب،طبقہ اور ذات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوگوں کی بھوک مٹانے کا کام کیاجارہا ہے ۔حیدرآباد کے خیریت آباد کے کرانتی ایسوسی ایشن کی جانب سے روزانہ تقریبا تین ہزار افراد میں غذا کی تقسیم کا کام کیاجارہا ہے ۔ریاستی یوتھ کانگریس کے لیڈر انل کماریادو کی نگرانی میں گاندھی نگر ڈیویثرن کے اروندھتی نگر میں ضروری اشیا کی تقسیم کاکام انجام دیا گیا۔ریلوے کمرشیل ونگ کے عہدیداروں نے ٹرینوں کی آمد پر مسافرین کا سامان اٹھانے والے قلیوں میں غذائی اجناس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔خیریت آباد میں بی جے پی کے دفتر میں سابق رکن اسمبلی رامچندراریڈی کی نگرانی میں صحافیوں میں غذائی اشیا کی تقسیم کاکام انجام دیاگیا۔چیتینہ پوری ڈیویثرن پربھات نگر میں مارواڑی سنگم کی جانب سے غریبوں میں غذائی اجناس کی تقسیم کی گئی۔رامنتاپور میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی این وی ایس ایس پربھاکر کی جانب سے لوگوں میں غذائی اجناس کی تقسیم عمل میں آئی۔ ورنگل اربن ضلع کے بھیمادیورپلی منڈل کے مُلکانور میں سینی ٹیشن ورکرس کو سہاراانڈیا پریوار کی جانب سے غذائی اشیا کی تقسیم کی گئی۔