تلنگانہ کے میدک ضلع میں تیندوے کا مویشیوں پرحملہ

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع میدک کے رامائم پیٹ میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف دیکھا جارہا ہے ۔ ضلع کے تونی گنڈلہ موضع کے مضافات میں واقع رتنم نامی شخص کے کھیت میں بندھی ہوئے گائے اوربچھڑے پرتیندوے نے حملہ کرتے ہوئے ان کو ہلاک کردیا۔ اطلاع پر محکمہ جنگلات کے حکام مقام واقعہ پرپہنچ گئے اورآس پاس کے علاقہ میں تیندوے کے پنجوں کے نشانات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔