تلنگانہ کے کسانوں کو مفت برقی فراہمی کیلئے 11 سو کروڑ خرچ

   

نظام آباد میں یوم کسان پروگرام ۔ وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی کا خطاب

نظام آباد۔ 03 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے یوم تاسیس تلنگانہ کے پروگرام کے تحت آج یوم کسان کے تحت رعیتو ویدیکا بیل بنڈی پر سوار ہوکر رعیتو ویدیکا پہنچنے پر ان کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی بالکنڈہ حلقہ کے وینل بی رعیتو ویدیکا پروگرام میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ 2001 ء میں تلنگانہ تحریک کے سی آر کی قیادت میں شروع ہوئی ۔ 2014 ء میں تلنگانہ کے قیام کے بعد زرعی شعبہ کو فروغ دیا گیا اور کسانوں کیلئے کئی سہولتیں فراہم کی گئی ۔ متحدہ ریاست میں تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی ہوئی اور تلنگانہ کے نام کا لفظ بھی استعمال کرنے سے گریز کیاجاتا تھا ایسے میں کے سی آر نے تلنگانہ تحریک شروع کرتے ہوئے کسانوں کیلئے مفت برقی ، رعیتو بیمہ ، رعیتو بندھو کے علاوہ دھان کی خریدی اور 2014 ء کے بعد کاشت میں اضافہ ہوا ہے 2 کروڑ 20 لاکھ محیط اراضی پر کاشت کی جارہی ہے ، مفت برقی کیلئے 11 سو کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔جبکہ متحدہ ریاست میں تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ زبردست ناانصافی ہورہی تھی اور برقی مسائل اور آبی مسائل کی وجہ سے کسانوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کے سی آر نے تحریک کا آغاز کیا تھا اور ریاست کے قیام کے بعد آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے تلنگانہ میں کاشت میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے ۔ 2014 ء میں 1 کروڑ 21 لاکھ محیط اراضی پر کاشت کی جارہی تھی اب 2 کروڑ 20لاکھ محیط اراضی پر کاشت ہورہی ہے ۔ 34لاکھ ایکر پر دھان کی کاشت ہورہی تھی، اب ایک کروڑ 20لاکھ ایکر پر دھان کی کاشت ہورہی ہے ۔ ملک گیر سطح پر 94 ایکر دھان کی کاشت کی جارہی ہے اس میں 54 لاکھ ایکر تلنگانہ کی کاشت کا شامل ہے ۔