تلنگانہ کے 117 ملازمین کوآبائی ریاست منتقل ہونے اے پی حکومت کی اجازت

   

حیدرآباد: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 117 کلاس

III

اور کلاس

IV

ملازمین کو اس وقت راحت ملی جب آندھراپردیش حکومت نے اپنی ریاست واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ 117 ملازمین ریاست کی تقسیم کے بعد آندھراپردیش میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ملازمین کو تلنگانہ واپس ہونے کی اجازت دیتے ہوئے عہدیداروں سے احکامات جاری کرنے کو کہا۔ تلنگانہ کے مذکورہ ملازمین کے نمائندوں نے چیف منسٹر سے نمائندگی کی تھی۔ محکمہ جی اے ڈی سے جی او ایم ایس 37 جاری کیا گیا جس میں کلاس

III

اور کلاس

IV

ملازمین کو ہوم اسٹیٹ واپس ہونے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد مذکورہ ملازمین نے تلنگانہ اختیار کیا تھا لیکن کمل ناتھن کمیٹی نے انہیں آندھراپردیش ریاست الاٹ کی تھی۔ گزشتہ 6 برسوں سے یہ ملازمین آندھراپردیش میں خدمات انجام دیتے ہوئے حکومت سے نمائندگی کر رہے تھے ۔ تلنگانہ حکومت نے آندھراپردیش حکومت کو اطلاع دی تھی کہ وہ اپنے ملازمین کو واپس لینے کیلئے تیار ہے۔